گذشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کےمنافع میں 25فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):گذشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کےمنافع میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کےمالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کا منافع 1.50ارب روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2023 کے دوران کمپنی کو 1.20 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):گذشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کےمنافع میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

کمپنی کےمالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کا منافع 1.50ارب روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2023 کے دوران کمپنی کو 1.20 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کے منافع میں 30 کروڑ روپے یعنی 25فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔