اقوام متحدہ کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ۔8اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے شہر کراچی …

اقوام متحدہ۔8اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب سے کہا کہ شہریوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور ہم متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستان اور چین کے عوام اور حکومتوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سڑک پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں2 چینی اور ایک پاکستانی شہری مارے گئے اور 11 افراد زخمی ہو ئے ۔

مزید خبریں