حزب اللہ کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن،اسرائیل کا جنوبی لبنان کے شہریوں کو ساحلی علاقوں کی جانب نہ جانے کا انتباہ

بیروت۔8اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک دریائے الاولی سے سمندر کے ساحل جانے یا کشتیوں پر سوار ہونے سے گریز کریں۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائی ادرئی نے ایکس پر کہا کہ فوج اس بار سمندر سے حزب اللہ کے خلاف دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرے گی۔اویچائی ادرائی نے لبنانیوں کو ان …

بیروت۔8اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک دریائے الاولی سے سمندر کے ساحل جانے یا کشتیوں پر سوار ہونے سے گریز کریں۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائی ادرئی نے ایکس پر کہا کہ فوج اس بار سمندر سے حزب اللہ کے خلاف دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرے گی۔اویچائی ادرائی نے لبنانیوں کو ان علاقوں میں جانے بارے خبردار کیا جہاں دریا الاولی لبنان اور اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال میں واقع صیدا شہر میں داخل ہوتا ہے۔

یہ انتباہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسری بار جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن کے آغاز کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ادرائی نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ الجلیل فارمیشن 91 کی افواج جن میں ریزرو بریگیڈ الیگزینڈرونی 3، حزین 8 اور نحال الشمالی 228 کے جنگجو شامل ہیں،نے جنوبی لبنان میں ایک مرکوز اور مخصوص زمینی آپریشن شروع کیا۔واضح رہے کئی ہفتوں سے جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر جاری پرتشدد اسرائیلی حملے رُکے نہیں ، ان حملوں میں پورے کے پورے محلوں کو تباہ کردیا گیا ہے، 8 اکتوبرسے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں مرنے والوں کی تعدداد 2036 اور زخمیوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

مزید خبریں