ریاض ۔13اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار 993 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر2024 کے درمیان ہوئیں۔غیر قانونی تارکین بارے سعودی عرب کی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے غیر ملکی شہریوں میں سے 14269 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ،5230 کو سرحدی …
سعودی عرب، ایک ہفتے کے دوران23 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ریاض ۔13اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار 993 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر2024 کے درمیان ہوئیں۔غیر قانونی تارکین بارے سعودی عرب کی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے غیر ملکی شہریوں میں سے 14269 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ،5230 کو سرحدی قوانین جبکہ 3494 کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران سرحد عبور کرکے مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1378 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں سے 41 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیائی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے ۔ اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش پر بھی 80 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر بھی 19 افراد گرفتار کیے گئے ۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے ۔









