وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ہمیں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو کشمیر ، گلگت بلتستان ، بلدیاتی انتخابات ، کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی اور عدالت کے ذریعے شب خون مارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ جمعرات کو یہاں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ہمیں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو کشمیر ، گلگت بلتستان ، بلدیاتی انتخابات ، کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی اور عدالت کے ذریعے شب خون مارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ جمعرات کو یہاں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میڈیاسے بات چیت کے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت نے اکثریتی فیصلے کے ساتھ جمہوریت کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی عوام اور قانون کی فتح ہوئی ہے ۔ چور دروزے سے اقتدار میں آنے کی خواہش رکھنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک کی ترقی سے خائف ہے ۔ عدالتیں اخباری تراشوں پر فیصلہ نہیں کرتیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply