اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ساتھ قانون اور حق سچ کی بھی فتح ہوئی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو …
سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون اور حق سچ کی فتح ہوئی ہے، محسن شاہنواز رانجھا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ساتھ قانون اور حق سچ کی بھی فتح ہوئی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہ عدالت عظمیٰ ہے وہ فیصلے پکوڑے کے کاغذوں پر نہیں دے دیتی بلکہ اس کے لیے ٹھوس ثبوت فراہم کرنا پڑتے ہیں لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر جھوٹے الزامات لگانے والے تو عدالت میں کوئی ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے اور کرتے بھی کیسے ان کے پاس کچھ تھا ہی نہیں بلکہ وہ تو صرف جھوٹے الزامات کی سیاست کر رہے تھے اور اب ان کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے۔








