اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے نے ان لوگوں کی خواہشات کی نفی کر دی ہے جو یہ چاہتے تھے کہ وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا‘ پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عظمی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کی حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے ‘آج …
وفاقی وزراءخواجہ آصف ‘ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کی سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے نے ان لوگوں کی خواہشات کی نفی کر دی ہے جو یہ چاہتے تھے کہ وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا‘ پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عظمی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کی حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے ‘آج ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی اس ملک کی غیر مقبول ترین جماعت ہے ‘پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن ‘کینٹونمنٹس الیکشن ‘ضمنی الیکشن کے بعد آج سپر یم کورٹ میں بھی شکست ہوئی ہے ‘عوامی عدالت نے اپنا فیصلہ2018کے الیکشن میں ابھی سنانا ہے ‘وہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کا ہوگا ‘سپر یم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل ہمارے قائد محمد نواز شریف کے موقف کی تائید ہے ‘جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ‘عدالتی فیصلے کا احترام اور فیصلے پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا ‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا کارروان چلتا رہے گا ‘نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں ‘عمران خان جلن اور رونے کے عمل سے باہر آجائیں ‘2018کے الیکشن میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںچاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سپر یم کورٹ میں پانامہ لیکس فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔








