بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر دونوں ٹیکس نظام کا اہم ترین حصہ ہیں،ایف بی آر کا چیف فنانشل آفیسرز پر عائد کی جانے والی حلف نامہ کی متنازعہ شرط کو موخر کرنا خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

107
Atif Ikram Sheikh

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر دونوں ٹیکس نظام کا اہم ترین حصہ ہیں،ایف بی آر کا چیف فنانشل آفیسرز پر عائد کی جانے والی حلف نامہ کی متنازعہ شرط کو موخر کرنا خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے سی ایف اوز سے پوری سپلائی چین کی ضمانت طلب کرنا متنازعہ اقدام تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اس اقدام سے پاکستان کے کاروباری ماحول پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے،اداروں اور بزنس کمیونٹی میں اعتماد ہی پاکستان کو پائیدار معیشت کی راہ پر ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو پالیسی سازی اور نفاذ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔