پشاور، محکمہ ایکسائز کی جانب سے انسداد منشیات کاروائیاں، بھاری مقد ار میں چرس برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

پشاور، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں مختلف تازہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9,600 گرام چرس برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):پشاور، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں مختلف تازہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9,600 گرام چرس برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر ایچ گول چوک پشاور کے قریب بطرف اسلام آباد کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوران تلاشی گاڑی نمبر AWY-253 سے 7,200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان محمد عظیم خان ولد محمد قلم سکنہ ژوب اور محمد ابرار ولد گل زمان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ اس طرح تھانہ ایکسائز خیبر نے کارخانوں پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر ایان خان ولد محمد کامران کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 2,400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں