وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا اور مختلف نجی ٹی وی چینلزسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپریل 2016میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس معاملے پر کمیشن بنانے کا جو فیصلہ کیا تھا آج سپر یم کورٹ نے اس معاملے پر جے آئی ٹی بنا کر اس فیصلے کی تائید کر دی ہے‘ پاناما پر سیاست کرنے والوں کو نہ تو کرپشن …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپریل 2016میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس معاملے پر کمیشن بنانے کا جو فیصلہ کیا تھا آج سپر یم کورٹ نے اس معاملے پر جے آئی ٹی بنا کر اس فیصلے کی تائید کر دی ہے‘ پاناما پر سیاست کرنے والوں کو نہ تو کرپشن کے خاتمے سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی پاکستان کی ترقی سے وہ صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنا جانتے ہیں، پی ٹی آئی اپنی شکست سے بھی کچھ نہیں سیکھتی، پی ٹی آئی نے اپنی منفی سیاست سے اپنے ہی لوگوں کو مایوس کیا ہے، پی ٹی آئی کو اس جے آئی ٹی پر اعتماد کرنا چاہیے، اس معاملے پر انتشاری سیاست سے گریز کرنا چاہیے،عمران خان کا وزیراعظم محمد نواز شریف سے مستعفی ہونے کا بیان عدالتی فیصلے کے منافی ہے، پاکستانی عوام نے محمد نواز شریف کو منتخب کیا ہے اور عوامی مینڈیٹ وزیراعظم کے پاس امانت ہے، وزیراعظم کو آئین و قانون استثنیٰ دیتا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے کسی قسم کا کوئی استثنیٰ نہیں لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزیراعظم محمد نواز شریف سے مستعفی ہونے کا بیان عدالتی فیصلے کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹرن لینا عمران خان کا وطیرہ ہے لیکن عدالت کے فیصلے کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین جو وزیراعظم محمد نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے اسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply