جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

111
cotton
cotton

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 15اکتوبر2024تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 3102000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 48فیصدکم ہے، گزشتہ سال 15اکتوبرتک جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 5996000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔ پنجاب کی فیکٹریوں میں 15اکتوبرتک 1186000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 53فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال اکتوبرتک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2543000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی، سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 15اکتوبرتک کپاس کی000 1916گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 45فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 3453000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔