صدر مملکت ممنون حسین کی سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون ہے۔صدر مملکت نے یہ بات سعودی عرب کے لیے نامزد سفیر وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون ہے۔صدر مملکت نے یہ بات سعودی عرب کے لیے نامزد سفیر وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لے کر دونوں برادر ملک انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات میں مزید گہرائی اور گرم جوشی پید ا کریں گے۔

Leave a Reply