اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے انٹرنیشنل ہیو ی ویٹ چیمپئن اطہر زاہد سے ملاقات کی اور انہیں نیپال میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو ہرانے پر مبارکباد دی۔ منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ اطہر زاہد جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں ، ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے …
چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد سے انٹرنیشنل ہیو ی ویٹ چیمپئن اطہر زاہد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے انٹرنیشنل ہیو ی ویٹ چیمپئن اطہر زاہد سے ملاقات کی اور انہیں نیپال میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو ہرانے پر مبارکباد دی۔
منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ اطہر زاہد جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں ، ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے تمام نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہیں، آنے والے ریسلنگ ورلڈ ٹور کے لئے اطہر زاہد کو ’’گڈ لک‘‘ کہتاہوں۔
اطہر زاہد نے کہا کہ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی حوصلہ افزائی کا شکرگزار ہوں، خوشی ہے کہ بھارتی حریف کو ہرا کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا۔








