پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا موبائل سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل، لاہور کے تعاون سے موبائل سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپوں کا تسلسل سے جاری ہے ۔ پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر لگاتار چار کامیاب چھاپے مارے گئے جن میں فیروز پور روڈ …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل، لاہور کے تعاون سے موبائل سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپوں کا تسلسل سے جاری ہے ۔ پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر لگاتار چار کامیاب چھاپے مارے گئے جن میں فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن پر زونگ کی دو فرنچائزز بھی شامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران ایف آئی اے سی سی آر سی ٹیم نے ثبوت کے طور پر 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، 3 موبائل فونز، 50 مشکوک سمیں اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔

ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ سکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا۔ فرنچائزز کے منیجرز، زونگ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر اور ڈی ایس او سمیت چار دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایجنسی کی جانب سے دو ایف آئی آر درج کی گئیں نیز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات تاہم جاری ہیں ۔واضح رہے کہ کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لئے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے ۔