اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے۔ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان مٹھائیاں بھی کھا رہے ہیں اور جے آئی ٹی کو تسلیم بھی نہیں کر رہے۔ کیا یہ کھلا تضاد …
عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے ‘ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں، ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے۔ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان مٹھائیاں بھی کھا رہے ہیں اور جے آئی ٹی کو تسلیم بھی نہیں کر رہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ترچھی ٹوپی والا کھوٹا سکہ اب پیپلز پارٹی میں چلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ زرداری صاحب کے جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سے زیادہ لوگ تو کسی بھی ولیمے کی تقریب میںہوتے ہیں۔









