فیصل آباد۔22اپریل (اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جے ۱ٓئی ٹی بنانے کا فیصلہ من و عن قبول کرتے ہیں،لہٰذاجے ۱ٓ ئی ٹی جب بھی بلائے اور جو سوالات پوچھے گی ہم پہلے کی طرح اب بھی ہر سوال کا نہ صرف جواب دینگے بلکہ اگر ہمارے قائد اور انکے بچوں کو بھی بلایا گیا تو …
سپریم کورٹ کا جے ۱ٓئی ٹی بنانے کا فیصلہ من و عن قبول کرتے ہیں وزیر مملکت عابد شیر علی
فیصل آباد۔22اپریل (اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جے ۱ٓئی ٹی بنانے کا فیصلہ من و عن قبول کرتے ہیں،لہٰذاجے ۱ٓ ئی ٹی جب بھی بلائے اور جو سوالات پوچھے گی ہم پہلے کی طرح اب بھی ہر سوال کا نہ صرف جواب دینگے بلکہ اگر ہمارے قائد اور انکے بچوں کو بھی بلایا گیا تو وہ کسی استثنیٰ کے پیچھے چھپنے کی بجائے کھل کر پیش ہونگے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کی جائیگی جبکہ ہم پر نہ پہلے کوئی الزام ثابت ہوا ہے اورنہ ہی ۱ٓئندہ ہوسکے گا ،اس لئے صرف الزامات کی بنیاد پر کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا،مسلم لیگ کو ٹف ٹائم دینے اور لانڈھی جیل کی باتیںسنانے والے ۱ٓصف زرداری پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے بتائیں کہ وہ اربوں کھربوں کے اثاثوں کے مالک کیسے بنے،









