راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم نے انگلینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی،پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 36 رنزکا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا،سعودشکیل میچ اور ساجد خان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ …
قومی ٹیم نے انگلینڈ کوفیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9وکٹوں سے شکست دے دی،تین میچوں کی سیریز 1-2سے پاکستان کے نام

مزید خبریں
راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم نے انگلینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی،پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 36 رنزکا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا،سعودشکیل میچ اور ساجد خان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 24رنز 3کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگزدوبارہ شروع کی تو اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 53رنز درکار تھے، جوروٹ 5اور ہیری بروک 3رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،
انگلش بیٹرز نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا لیکن 65کے مجموعی سکور پر نعمان علی نے بروک کو آئوٹ کر کے ٹیم کو اہم پارٹنرشپ توڑ دی، بروک 26رنز بنا سکے، کپتان بین سٹوکس بھی بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور 3رنز بنا کر نعمان علی کی گیند کا نشانہ بنے، جیمی سمتھ 3رنز بنانے کے بعد ساجدخان کی گیند پر بولڈ ہوئے، 85کے مجموعی سکور پر انگلش ٹیم کی آخری امید بھی دم تو ڑ گئی جب جوروٹ 33رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد کوئی بھی انگلش بیٹر پاکستانی سپنرز کے جال سے نہ نکل سکا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 112رنز پر ڈھیر ہو گئی، اٹکنسن اور جیک لیچ 10،10 اور ریحان احمد 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،
اسطرح انگلش ٹیم نے پاکستان کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 36رنز کا ہدف دیا، نعمان علی نے 6اور ساجد خان نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3.1اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، صائم ایوب 8رنز بنا سکے،کپتان شان مسعود 23اور عبداللہ شفیق 5رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے 344 رنز بنا کر 77 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان کوملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔








