پاکستان ریلویز ترقی کی جانب گامزن ہے‘،خواجہ سعد رفیق

93
APP79-22 LAHORE: April 22 - Federal Minister for Railways, Khawaja Saad Rafique talking to media. APP

لاہور۔22اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہے‘ ادارہ کی بحالی کیلئے افسران سمیت تمام عملہ یکسو ہو کر سنجیدگی سے محنت کر رہا ہے‘ ریلوے کی بحالی کے کام پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا‘ آئندہ موقع ملا تو ریلوے کو ڈبل ٹریک کرکے چلائیں گے۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں ریلوے سٹیڈیم میں 62 ویں انٹر ڈویژنل ایتھلیٹس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔