اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول کل (منگل کو )جاری کرےگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے 15 میچزلاہور جبکہ 9 میچزملتان میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں …
چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول (منگل کو )جاری کیا جائے گا،پی بی سی سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول کل (منگل کو )جاری کرےگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ورلڈ کپ کے 15 میچزلاہور جبکہ 9 میچزملتان میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لئے پی سی بی نے 3 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم نومبر سے میر پور آزاد کشمیر میں شروع ہو گاجس میں ورلڈ کپ کے لئے منتخب شدہ کھلاڑیوں کو مدعو کیاجائےگا۔
انہوں نے کہاکہ پی بی سی سی نے ڈومیسٹک سطح پر شاندارکارکردگی دکھانے والے22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا تاہم ان میں سے حتمی 16 رکنی ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ نومبر میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کےلئے پاکستان بلائنڈ سپر لیگ کاانعقاد کیاگیا جس میں ملک بھر سے 4 ٹیموں سندھ، بلوچستان، پنجاب اورخیبر پختونخوا نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، یہ ایونٹ جون 2025 میں منعقد ہونا تھا تاہم ورلڈ کپ کی آمد کے باعث اس ایونٹ کوورلڈ کپ سے قبل منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریاں کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 22 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور اور ملتان میں منعقد کیا جائے گا جس کی افتتاحی تقریب22 نومبرکو لاہور میں ہوگی جس کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہونگی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے یکم دسمبر جبکہ فائنل3 دسمبرکو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان،بھارت،بنگلہ دیش، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔








