وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغان ہم منصب اکلیل احمد حاکمی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔ اتوار کو واشنگٹن میں اپنے افغان ہم منصب اکلیل احمد حاکمی سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی معاشی صورتحال اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔ وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ …

اسلام آباد ۔ 23اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔ اتوار کو واشنگٹن میں اپنے افغان ہم منصب اکلیل احمد حاکمی سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی معاشی صورتحال اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔ وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے اس موقع پر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خزانہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مربوط اقتصادی و تجارتی پالیسیوں سے بہتر معاشی نتائج اور ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply