اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کی نظریاتی سر حدوں کی محافظ جماعت ہے، اسی جماعت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور یہی جماعت ملک کو دنیا کے تر قی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالو ں میں مسلم لیگ (ن) …
مخالفین وزیر اعظم کو ملک کی تر قی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کرنے سے نہیں روک سکتے،مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کی نظریاتی سر حدوں کی محافظ جماعت ہے، اسی جماعت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور یہی جماعت ملک کو دنیا کے تر قی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالو ں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نو از شریف کی قیا دت میں پا کستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، وزیراعظم محمد نو از شریف ملک کو دہشتگردی اور اندھیروں سے پا ک اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں لیکن بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور پاک چین اقتصادی راہداری جو خطے کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل منصوبہ ہے بنے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سر کل لو رہ میں نواز شریف زندہ باد ریلی کے شر کاءاور ہیراں تا سیری روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔









