عرفان صدیقی کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام قومی کتب میلہ کا دورہ کیا

اسلام آباد ۔ 23اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام قومی کتب میلہ کا دورہ کیا، مختلف سٹالز پر گئے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے کتاب میلے کی مختلف جاری تقاریب میں بھی حصہ لیا۔ میلہ کے دوسرے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی کتب …

اسلام آباد ۔ 23اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام قومی کتب میلہ کا دورہ کیا، مختلف سٹالز پر گئے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے کتاب میلے کی مختلف جاری تقاریب میں بھی حصہ لیا۔ میلہ کے دوسرے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی کتب میلہ کا دورہ کیا۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے ہمراہ لیاقت بلوچ کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی سرپرستی میں نیشنل بک فاﺅنڈیشن نے قومی کتب میلہ کا اہتمام کیا جس کا موضوع کتاب، زندگی، امید اور روشنی رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے میلہ کے دوسرے روز قومی کتب میلہ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے کتب میلہ کی مختلف جاری تقاریب میں گہری دلچسپی لی۔ میلہ کے دوسرے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی کتب میلہ کا دورہ کیا۔

Leave a Reply