اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ماسوائے پچھلے چند روز کے اب کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی اور شہروں میں 4 جبکہ دیہاتوں میں 8گھنٹے تک کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لیکن صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ماسوائے پچھلے چند روز کے اب کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی اور شہروں میں 4 جبکہ دیہاتوں میں 8گھنٹے تک کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لیکن صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتور کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جہاں کچھ لوگ بلاوجہ احتجاج کر رہے ہیں وہ ایسے علاقے ہیں جہاں ہمیں زیادہ نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور یہ صرف سندھ ہی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہے کیونکہ جہاں زیادہ نقصان ہوگا اور لوگ بجلی چوری کریں گے وہاں تو لوڈ شیڈنگ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں فیڈر 70فیصد سے زیادہ نقصان دیتے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔









