اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کی نائب صدر اینے ڈکسن کو ملکی اقتصادی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے 2018ءسے پہلے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے …
وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ورلڈ بینک کی نائب صدر سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کی نائب صدر اینے ڈکسن کو ملکی اقتصادی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے 2018ءسے پہلے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے توانائی کے شعبوں کو اولین ترجیح بنایا ہے، تقریباً 25 ہزار میگاواٹ کے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جن میں سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی مارچ 2018ءتک سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ اس دروان گذشتہ تین برس سے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی جو ایک بڑی کامیابی ہے۔









