ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف ) کی ایک طبی ٹیم نے موریطانیہ کے شہر النعمہ میں 321 خصوصی سرجری کیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنوب مشرقی موریطانیہ کے قصبے النعمہ میں خصوصی طبی ٹیم نے نابینا پن اور اس کی وجوہات سے نمٹنے کے لیے سعودی نور رضاکار پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، 3,150 افراد …
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے طبی ٹیم کی موریطانیہ میں 321 خصوصی آپریشنز

مزید خبریں
ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف ) کی ایک طبی ٹیم نے موریطانیہ کے شہر النعمہ میں 321 خصوصی سرجری کیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنوب مشرقی موریطانیہ کے قصبے النعمہ میں خصوصی طبی ٹیم نے نابینا پن اور اس کی وجوہات سے نمٹنے کے لیے سعودی نور رضاکار پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، 3,150 افراد کی سکریننگ بھی کی اور اس عرصے کے دوران 825 چشمے فراہم کیے گئے۔
یہ کوشش سعودی عرب کے رضاکارانہ طبی منصوبوں کا حصہ ہے جو کے ایس ریلیف کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک اور کمیونٹیز میں آنکھوں کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں اور افراد کی مدد کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔








