اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور موجودہ حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دوسرا رخ“ میں اظہار خیال کرتے …
موجودہ حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور موجودہ حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دوسرا رخ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرزکیس میں ہماری قیادت سپریم کورٹ سے سرخرو ہوئی ہے اور ہماری قیادت نے یہ بات پہلے ہی کہی تھی کہ عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہم اسے قبول کریں گے اس لیے اب دوسروں کو بھی چاہیئے کہ وہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو قبول کریں تاکہ معاملات آگے بڑھیں۔









