وزیراعظم کی تربت میں فرنٹیر کور کی گاڑی پر حملہ کی شدید مذمت ، حملے میں ایف سی کے4 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے تربت میں فرنٹیر کور کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں ایف سی کے4 جوانوں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم دفتر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداءکے …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے تربت میں فرنٹیر کور کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں ایف سی کے4 جوانوں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم دفتر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداءکے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے مادر وطن کو ایسے تمام عناصر سے پاک کرلینے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Leave a Reply