اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے خلاف ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ دفتر خارجہ نے اس بات کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی وزارت خارجہ میں موجود ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے خلاف ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ دفتر خارجہ نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ میں موجود ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔









