تہران۔30اکتوبر (اے پی پی):ایران نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے گزشتہ روز بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور رہائشی علاقوں اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے پر تنقید کی ۔ انہوں نے اسرائیلی جرائم کو روکنے اور …
ایران کی غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کی مذمت

مزید خبریں
تہران۔30اکتوبر (اے پی پی):ایران نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
شنہوا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے گزشتہ روز بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور رہائشی علاقوں اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے پر تنقید کی ۔
انہوں نے اسرائیلی جرائم کو روکنے اور اسرائیلی رہنماؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فیصلہ کن بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اسرائیل کو فوجی اور سیاسی مدد فراہم کرنے پر امریکا اور بعض دیگر مغربی ممالک کی مذمت کی۔








