رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیاءکی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے ،ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان سواتی نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج 2017ء کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مختلف برانڈز کے 450سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردی ہیں اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یہ رعایت …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان سواتی نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج 2017ء کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مختلف برانڈز کے 450سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردی ہیں اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یہ رعایت رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہیگی اور ساتھ ساتھ اشیاءکی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ احترام رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کی سہولت کیلئے رمضان سے پہلے ہی خصوصی رعایت پر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

Leave a Reply