ینگون۔30اکتوبر (اے پی پی):میانمار کے شہر ینگون میں پانی کے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق میانمار کے ہلینگتھریا ٹاؤن شپ فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ینگون کی ہلینگتھریا ٹاؤن شپ میں پیش آیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ حادثہ …
میانمار ، پانی کے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ، 9 افراد زخمی
ینگون۔30اکتوبر (اے پی پی):میانمار کے شہر ینگون میں پانی کے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق میانمار کے ہلینگتھریا ٹاؤن شپ فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ینگون کی ہلینگتھریا ٹاؤن شپ میں پیش آیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ ■









