چین کی الیکٹرک کاروں پر بھاری محصولات عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں شکایت درج

بیجنگ ۔30اکتوبر (اے پی پی):چین نے چینی ساختہ الیکٹرک کاروں پر بھاری محصولات عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرا دی ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ انہوں نے چینی ساختہ الیکٹرک کاروں پر بھاری محصولات عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔ منگل کو 35 …

بیجنگ ۔30اکتوبر (اے پی پی):چین نے چینی ساختہ الیکٹرک کاروں پر بھاری محصولات عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرا دی ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ انہوں نے چینی ساختہ الیکٹرک کاروں پر بھاری محصولات عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔

منگل کو 35 فیصد تک کے اضافی ٹیکسوں کے اعلان کے یورپی یونین کے اقدام کو جرمنی اور ہنگری کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے دوسری طرف بدھ کی صبح برسلز کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے وزارت تجارت نے کہا کہ انہوں نے ان محصولات کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) کے تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یورپی یونین کے تجارتی سربراہ ویلڈیس ڈومبرووسکس نے بتایا کہ نئی عائد شدہ ڈیوٹیز چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر پہلے سے موجودہ 10 فیصد کے اوپر عائد ہو گی جو کہ بدھ سے قابل عمل ہو جائے گی ، یہ ٹیرف قطعی اور آئندہ پانچ سال تک جاری رہیں گے۔ اضافی ڈیوٹی مختلف نرخوں پر، غیر ملکی گروپوں جیسے کہ ٹیسلا کی چین میں بنائی گئی گاڑیوں پر بھی لاگو ہوتی ہے، جنہیں 7.8 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔ چینی کار کمپنی گیلی جو ملک میں ای ویز کے سب سے بڑے فروخت کنندگان میں سے ایک ہے کو 18.8 فیصد اضافی ڈیوٹی کا سامنا ہے، جب کہ ایس اے آئی سی کو سب سے زیادہ 35.3 فیصد ڈیوٹی کا سامنا کرنا پڑے گا

مزید خبریں