ایرانی صدر حسن روحانی سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

تہران/اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کو بااعتماد بھائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے حوالے سے بھر پور حمایت کے عزم کا اظہار کیاہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے حوالے سے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایران کے مفادات کے …

تہران/اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کو بااعتماد بھائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے حوالے سے بھر پور حمایت کے عزم کا اظہار کیاہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے حوالے سے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں پارلیمانی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی ، یہ ملاقات اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ایران پر صدارتی الیکشن کا اعلان ہوچکا مگر اس کے باوجود صدر حسن روحانی انتخابی مہم سے وقت نکال کر پاکستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کےلئے آئے ۔اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ایران کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

Leave a Reply