اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے دوران کم از کم لوڈ شیڈنگ اور ٹیرف کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پیر کویہاں توانائی بارے کابینہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارت پانی و بجلی کوہدایت کی کہ مختلف ذرائع بشمول ایل این جی …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی توانائی بارے کابینہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کوہدایت
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے دوران کم از کم لوڈ شیڈنگ اور ٹیرف کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پیر کویہاں توانائی بارے کابینہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارت پانی و بجلی کوہدایت کی کہ مختلف ذرائع بشمول ایل این جی سولر، کول، فرنس آئل، ڈیزل اور گیس کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ درپیش ٹیرف مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ توانائی کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیلئے انتظامی اور قانونی ایشوز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی گئی کہ ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز اور دیگر ٹرانسمیشن لائن منصوبوں پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے توانائی کے مختلف ذرائع کی صلاحیت سے متعلق مسابقتی مطالعہ کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے مختلف آپشنز پر کام کر رہی ہے تاکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم ہو سکے۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے بیس لوڈ تھرمل پاور پراجیکٹس پر توجہ دی ہے جس سے سال بھر کے دوران حتیٰ کہ 2018ءاور اس کے بعد ہائیڈرو پاور جنریشن کی مدت کے دوران بجلی کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔









