اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کر کے آصف زرداری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی نمایاں …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کر کے آصف زرداری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، بجلی بحران پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا، سی پیک کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، سی پیک میں تمام صوبوں کو اس کا حصہ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جائے یا آئے لیکن زرداری صاحب اب عمر بھر نہیں آ سکتے کیونکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں جو کارنامے سر انجام دیئے ہیں وہ ساری دنیا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کر کے آصف زرداری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سیاسی قد صرف کھوکھلے نعروں سے نہیں بڑھتا بلکہ اس کےلئے کام کرنے پڑھتے ہیں۔









