ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

152
gold

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی کے بعد 246,828 روپے سے کم ہو کر 246,228 روپے ہوگئی ۔

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 226,259 روپے سے کم ہو کر 225,709 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیاکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 3,450 اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.73 روپے اضافے کے بعد 2,957.81 روپے رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,784 ڈالر سے کم ہو کر 2,777 ڈالر ہو گئی۔