اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے …
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی اولین تر جیحات ہیں، قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ پیر کو حویلیاں میںکوکل برسین کے مقام پر سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ،عوامی نمائندوںکے علاوہ عمائدین علاقہ اور اہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہ منصوبہ 23کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا اور اس سے علاقے کے کئی دیہاتوں کو گیس فراہم کی جائے گی ۔قائم مقام سپیکر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔









