اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) صدر آزا د جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے پیر کو وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی، مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم، کشمیری لڑکوں کو ڈھال بنا کر فوجی گاڑیوں کے گشت ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل …
صدر آزا د جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) صدر آزا د جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے پیر کو وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی، مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم، کشمیری لڑکوں کو ڈھال بنا کر فوجی گاڑیوں کے گشت ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مقبوضہ وادی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پانامہ کیس کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی قائدین سے کہا کہ وہ عدالتی احکامات کی پیروی کریں۔ جلسے جلوس و مظاہرے کر کے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے دوران گفتگو کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ پاکستان میں جب بھی کسی سیاسی ایشو کی وجہ سے عوام کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹی ہے تو بھارت بیدردی سے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام شروع کر دیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔









