اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے دریغ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظلم وتشدد پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم انتہائی شرمناک ہیں، بھارت ایک جانب تو دُنیا …
وفاقی وزیر اُمور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم وتشدد کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے دریغ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظلم وتشدد پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم انتہائی شرمناک ہیں، بھارت ایک جانب تو دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بنتا ہے لیکن دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں اس کی سفاکیت کا یہ عالم ہے کہ ا ب اس نے معصوم طلباءوطالبات کے سکولوں اور کالجزز کا گھیراﺅ کر کے اُن پر ظلم و تشدد شروع کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں 2فیصد کے ٹرن آﺅٹ سے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے کا پول کھل چکا ہے اور دُنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ کشمیری عوام کسی بھی صورت بھارت کا تسلط قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاکستان سے اپنی وابستگی کا کھلا اظہار کرتے ہیں اور سبزہلالی پرچم کو مقبوضہ کشمیر کی گلیوں اور سڑکوں پر لہرایا جاتا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور خود بھارت کے اندر اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوں کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک کو دیکھ کر انسانیت کا سرشرمندگی سے جھک جاتا ہے۔









