انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔1نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان …

لندن۔1نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،

دوسرا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایپسوچ ٹائون اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ لیورپول اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ ناٹنگھم فارسٹ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا ۔

چھٹا میچ سائوتھمپٹن اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گاجبکہ 2 نومبر کو کھیلے جانے والے ساتویں اور آخری میچ میں وولور ہیمپٹن اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،اور یہ میچ مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

مزید خبریں