میکسیکوسٹی۔1نومبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی این لی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن اکرون ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔24 سالہ امریکی ٹینس سٹار این لی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کروشین حریف کھلاڑی انتونیا روجیچ کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے …
این لی میریڈا اوپن اکرون ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
میکسیکوسٹی۔1نومبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی این لی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن اکرون ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔24 سالہ امریکی ٹینس سٹار این لی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کروشین حریف کھلاڑی انتونیا روجیچ کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے دارالحکومت میریڈامیں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 24 سالہ امریکی ٹینس سٹار این لی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشین حریف کھلاڑی انتونیا روجیچ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








