چھٹی مردم و خانہ شماری کا آخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) چھٹی مردم و خانہ شماری کا آخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا ۔ اس مرحلے مین مقامی اضلاع میںمردم و خانہ شماری ہو گی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں چھٹی مردم و خانہ شماری کا دوسرا اور آخری مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو گیا ،دوسرے مرحلہ میں 87 اضلاع میں مردم و خانہ شماری ہو گی جن میں …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) چھٹی مردم و خانہ شماری کا آخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا ۔ اس مرحلے مین مقامی اضلاع میںمردم و خانہ شماری ہو گی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں چھٹی مردم و خانہ شماری کا دوسرا اور آخری مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو گیا ،دوسرے مرحلہ میں 87 اضلاع میں مردم و خانہ شماری ہو گی جن میں پنجاب ور سندھ کے 21 اکیس اضلاع ، خیبر پختونخوا کے 12 بلوچستان کے 17، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 5 ، 5 اضلاع ، فاٹا کی 6ایجنسیاں شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ کی 24 تاریخ تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply