اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکا کے قائمقام ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ ٹام شینن نے ملاقات کی ۔ واشنگن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی یہ ملاقات عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ہوئی تاکہ امریکا کے اعلیٰ انتظامی عہدیداروں کے ساتھ علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا کے قائمقام ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ ٹام سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکا کے قائمقام ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ ٹام شینن نے ملاقات کی ۔ واشنگن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی یہ ملاقات عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ہوئی تاکہ امریکا کے اعلیٰ انتظامی عہدیداروں کے ساتھ علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ اسحاق ڈارنے امریکی حکام کو بتایاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات میں استحکام اور وسعت چاہتا ہے تاکہ آنے والے وقت میں دونوں مالک کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جاسکے۔









