کرم ایجنسی میں سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکا‘ 5 خواتین ‘2 بچوں سمیت 10افراد جاں بحق‘ 13زخمی

پشاور۔25اپریل (اے پی پی)لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ گودار میںمنگل کو سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ خواتین اور 2 بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے‘ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ایک مسافر پک اپ جس میں 23 افراد سوار تھے گودار سے صدا جارہی تھی کہ سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ جاں بحق خواتین میں مسماة صغرا‘ وسیلہ‘ ثمینہ‘ گل …

پشاور۔25اپریل (اے پی پی)لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ گودار میںمنگل کو سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ خواتین اور 2 بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے‘ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ایک مسافر پک اپ جس میں 23 افراد سوار تھے گودار سے صدا جارہی تھی کہ سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ جاں بحق خواتین میں مسماة صغرا‘ وسیلہ‘ ثمینہ‘ گل بی بی ‘ ثناءاورزہین محمد ‘ثمین حسین‘ محمدعلی‘ بخت خان ‘محمدنذیر اور مراد علی شاہ شامل ہیں ‘دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کوفوری طورپرہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کیا سکیورٹی اہلکاروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ‘علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8شدید زخمیوں کو ایم آئی ۔17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply