وزیر اعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2014ءسے اب تک 98732 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2014ءسے مختلف ووکیشنل سکلز کے تحت اب تک 98732 نوجوانوں کو ہنر مند تربیت فراہم کی گئی ہے ، ان طلباءنے پروگرام کے پہلے 3ماہ میں تربیت مکمل کی جبکہ چوتھے مرحلہ کے تحت مزید ایک لاکھ طلباءکو تربیت دی جائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں 2014 ءکے دوران 24831 اور 2015 ءمیں …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2014ءسے مختلف ووکیشنل سکلز کے تحت اب تک 98732 نوجوانوں کو ہنر مند تربیت فراہم کی گئی ہے ، ان طلباءنے پروگرام کے پہلے 3ماہ میں تربیت مکمل کی جبکہ چوتھے مرحلہ کے تحت مزید ایک لاکھ طلباءکو تربیت دی جائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں 2014 ءکے دوران 24831 اور 2015 ءمیں دوسرے مرحلہ میں 20392 نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دی گئی ہے۔ ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ تیسرے مرحلہ میں 25ہزار باصلاحیت افراد کو تربیت دی جائے گی۔ چوتھے مرحلہ میںزراعت ، صحت ، پیرامیڈیکل ، بزنس ، آئی ٹی ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بشمول ٹیسٹائل ، سپورٹس ، کھیلوں کا سامان ، لیدر گارمنٹس ، گلاس کی مصنوعات ، سرجیکل آلات سازی کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

Leave a Reply