اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):فوڈ گروپ کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کےمطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران فوڈ گروپ کی ملکی برآمدات کا حجم 450 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران …
فوڈ گروپ کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 20.4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):فوڈ گروپ کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کےمطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران فوڈ گروپ کی ملکی برآمدات کا حجم 450 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 374 ارب روپے رہیں تھی ۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی قومی برآمدات میں 76 ارب روپےیعنی 20 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔








