اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل اور ترقی کیلئے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا ہوگا ،معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی کامیابی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عزم بھی کرنا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری کو معاشی …
معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی کامیابی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، اپیل ہے کہ ہر شخص اپنی آمدن کے تناسب سے ٹیکس ادا کرے، اشرف بھٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل اور ترقی کیلئے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا ہوگا ،معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی کامیابی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے ۔
اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عزم بھی کرنا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے نتیجہ خیز بنایا جائے گا،چین کی مثالی ترقی انتھک محنت اور کام سے لگن کی مرہنون منت ہے اگر ہم چین کی انتھک محنت اور لگن سے سیکھیں اور چین کے ماڈل پر عمل پیرا ہوں تو پاکستان بھی دنیا میں اس کی طرح مقام حاصل کر سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے جس کی وجہ سے عوام کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے۔ اشرف بھٹی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنی آمدن کے تناسب سے ٹیکس دے اور حکومت بھی ا س کا صحیح استعمال کرے اور سب سے پہلے غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے ۔








