تجارتی نمائش فوڈ اے جی مینوفیکچرنگ میں شرکت کے لئے 5 نومبر تک درخواستیں طلب

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’فوڈ اے جی مینوفیکچرنگ‘‘میں شرکت کے لیے 5 نومبرتک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 5 تا 7دسمبر جاری رہے گی جس میں فوڈ سپلائی چین سلوشن ، فوڈ پروسیسنگ ، …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’فوڈ اے جی مینوفیکچرنگ‘‘میں شرکت کے لیے 5 نومبرتک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 5 تا 7دسمبر جاری رہے گی جس میں فوڈ سپلائی چین سلوشن ، فوڈ پروسیسنگ ، فوڈ آٹو میشن اینڈ کنٹرول ، ایگری ٹیک ، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ، لیبلنگ اور سپلائی کے آلات ، ویئر ہاوس مینجمنٹ سسٹم سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔