وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن کا برٹش کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نالج ایکسچینج پروگرام کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نالج ایکسچینج پروگرام سے پاکستان اور برطانیہ کو ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، پاکستان میں تعلیم کے معیار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ منگل کو برٹش کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان نالج ایکسچینج …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نالج ایکسچینج پروگرام سے پاکستان اور برطانیہ کو ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، پاکستان میں تعلیم کے معیار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ منگل کو برٹش کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان نالج ایکسچینج پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے شروع ہونے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نالج ایکسچینج پروگرام سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی قسم کا معاہدہ امریکہ کے ساتھ بھی ہے، ان معاہدوں سے اعلیٰ تعلیم اور خصوصی طور پر تحقیق کے شعبہ کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بجٹ 90 ارب روپے تک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک کے حالات تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

Leave a Reply