وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے، تبدیلی صرف ووٹ سے آتی ہے، عمران خان نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا۔ منگل کو یہاں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے، تبدیلی صرف ووٹ سے آتی ہے، عمران خان نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا۔ منگل کو یہاں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختلافی نوٹ پر سیاست شروع کر دی۔ قوم عمران خان کی رنگ بازیوں سے تنگ آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیلیفورنیا کی عدالت میں فیصلہ آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی عزت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ ان کے کردار سے بہتری اور بگاڑ بھی آ سکتا ہے۔ عمران خان یوٹرن کی سیاست بند کریں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے صوبے میں ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے ماضی کے سارے کھیل تماشے ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافی نوٹ پر پراپیگنڈہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے مالی اور خانسامہ کے ذریعے اثاثے چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست کی بھی جلد سماعت کی جائے۔

Leave a Reply